تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر کی یادگار شہدا پر حاضری

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر کی یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آرمی پبلک اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید اپنا الوادعی خطاب کریں گے جب کہ انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

 

جی ایچ کیو میں منعقدہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق عسکری قیادت سمیت وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت، اعلیٰ سول حکام اور میڈیا کی اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -