تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سی جےسی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

راولپنڈی: جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد، جنرل ساحرشمشاد مرزانے سی جےسی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحرشمشاد مرزانے نئے سی جےسی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں عسکری قیادت،حاضر،ریٹائرڈ افسران،سابق سی جےسی ایس سی نے شرکت کی، اس موقع پر جنرل ساحرشمشادمرزا کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کیریئر پر ایک نظر

جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں، انہوں نے پی ایم اے سے 1987میں تربیت مکمل کی ،76ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تکمیل کے بعد پاک فوج میں شامل ہوئے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 بٹالین سندھ رجمنٹ سے کیا، اپریل 2019میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دی گئی، ترقی کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو تعینات ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے، بعد ازاں انہیں ستمبر 2021میں کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم بیان

جنرل ساحر شمشاد مرزا نےٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف آپریشنز سپروائز کئے، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کیا، اس کے علاوہ آپ گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ بھی خدمات انجام دیں، آپ یو این امن مشنز میں بھی خدمات انجام دے چکے، جہاں انہیں سیریا لیون میں خدمات پر یو این میڈل سے نوازا گیا ۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ہلال امتیاز ملٹری ، تمغہ دفاع اور تمغہ جمہوریت سے نوازا گیا، اس کے علاوہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ انسٹرکٹر میڈیل سے بھی نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -