site
stats
پاکستان

مسلم لیگ ن سازشیں کرنے والی قوتوں کو سامنے لائے، جنرل سیکریٹری سپریم کورٹ

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے پاناما جے آئی ٹی تشکیل دینے کے احکامات دیے،  مسلم لیگ سازشیں کرنے والی قوتوں کے نام بتا کر انہیں سامنے لائے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی دیگر جے آئی ٹیز سے مختلف ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کے خصوصی احکامات پر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تمام ثبوت آچکے ہیں اور اب وہ صادق اور آمین نہیں رہے، رپورٹ آنے کے بعد ن لیگ کے اراکین جے آئی ٹی کے خلاف بیانات دے کر رپورٹ کو سازش قرار دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جنر سیکریٹری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے وہ سازشیں کرنے والی قوتوں کے نام بتائے اور انہیں سامنے لے کر آئے۔

ویڈیو دیکھیں

پروگرام میں شرکت کرنے والے مسلم لیگ ن قانونی فورم کے وکیل رفاقت ڈوگر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ فیصلہ نہیں ہے، سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کے خلاف مؤقف دیں گے اور جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے۔

رفاقت ڈوگر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں قابلِ اعتبار شواہد نہیں آئے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد سب سے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی آجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top