اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

سیاہ فام شہری کا قتل، امریکی وزیر دفاع کی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر طاقتکے استعمال کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں کچھ روز قبل چار پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں بدترین تشدد کے بعد ایک سیاہ فارم امریکی شہری کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے خلاف ریاست بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہروں کی روک تھام کےلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طاقت کے استعمال کی تجویز دی تھی جس کی امریکی وزیر دفاع نے مخالفت کردی ہے، پینٹاگون چیف نے فوج تعیناتی کا قانون استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام ہے کہ اپنے محکمے کو سیاست سے دور رکھوں۔

- Advertisement -

مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں، سڑکوں پر فوجیوں کو استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

امریکی وزیر دفاع نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کو استعمال کرنے کا آپریشن ہمیشہ آخری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہرین امریکی سفید فام فوقیت والی یادگار مٹانے لگے

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں