تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بھی امریکی پولیس کا رویہ نہ بدلا

واشنگٹن : جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بھی امریکی پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہوسکا, سیکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرے میں سفید فام شہری پر تشدد کی ویڈیو  بھی وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں کچھ روز قبل چار پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں بدترین تشدد کے بعد ایک سیاہ فارم امریکی شہری کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے خلاف ریاست بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کے بہیمانہ قتل کے باوجود امریکی پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور احتجاج میں شرکت کرنے والے مظاہرین کے خلاف بھی سیکیورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جس کی بے تحاشا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے میں شریک ایک بزرگ شہری کو دھکا دے کر گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست نیویارک کے شہر بافیلو میں پیش آیا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے واقعے میں پولیس دو پولیس افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص پولیس اہلکاروں سے کچھ بات کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اچانک دو سیکیورٹی اہلکار اسے دھکا دیتے ہیں جس کے باعث زمین پر کر گر بیہوش ہوجاتا ہے اور اس کے سر سے خون بہنے لگتا ہے۔

سفید فام بزرگ شہری کے سر سے خون بہتا دیکھنے کے باوجود پولیس اہلکار متاثرہ شخص کو اٹھانے کی زحمت نہیں کرتے اور آگے بڑھتے رہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر سے بھی مظاہرین کے خلاف پولیس ناروا سلوک کی ویڈیوز منظر عام آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

سیاہ فام شہری کا قتل، امریکی وزیر دفاع کی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے جاری احتجاج میں مظاہرین پرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں لیکن کچھ افراد کی جانب سے مختلف شہروں میں بڑےت پیمانے پر توڑ پھوڑ اور جلاوٗ گھیراوٗ کیا گیا جس کے بعد سے کئی شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

Comments

- Advertisement -