بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

’’ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں‘‘، جارجیا میلونی کا مودی سے دلچسپ مکالمہ

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس (17 جون 2026): اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ازراہ مذاق انسٹا گرام کی سب سے مشہور جوڑی قرار دے دیا۔

فرانس میں اس وقت جی سیون ممالک کی میٹنگ جاری ہے۔ اجلاس کے دوران اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے مختصر مکالمہ ہوا، یہ دلچسپ گفتگو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دونوں رہنماؤں کو دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس مختصر ویڈیو کلپ میں جب بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا، تو جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی ہاں! ’’ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔‘‘

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں