اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

آرمی چیف قمر باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اُٹھایا ہے جس پر ہم کسی سے امداد نہیں بلکہ قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے خواہش مند ضرور ہیں۔

یہ بات انہوں نے جرمن سفیر ایچ ای مارٹین کوبلز سے ملاقات کے دوران کہی جو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پہنچے تھے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمہ دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پاک فوج اور پاکستان کے عوام نے اس جنگ میں جانوں کے نذارنے پیش کیے جس پر دنیا کو معترف ہونا چاہیئے۔

اس موقع پر جرمن سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر کام کرتے رہیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں