اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنارڈ شلاگلہک شمالی علاقہ جات اور دیگر سیاحتی مقامات اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی پاکستانی سیاحتی مقامات کی تعریف کی اور لکھا کہ ’پاکستان کتنا خوبصورت ملک ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں شاندار مناظر، متاثر کن فن تعمیر، مختلف ثقافات ہیں جبکہ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں‘۔
مزید پڑھیں: نئے جرمن سفیر بھی پاکستان کے گن گانے لگے
برنادرڈ نے اپنے دوستوں سے مشورہ مانگا کہ وہ بتائیں ’مجھے پاکستان میں اور کون سے نئے مقامات تلاش کرنا یا وہاں جانا چاہیے، آپ مجھے اپنی سفارشات سے آگاہ کریں‘۔
What a gorgeous country #Pakistan is! Stunning landscapes, impressive architecture, diverse culture! And not to forget its hospitable people! Wondered which new places in Pakistan I should discover next. Let me know your recommendations! #BeautifulPakistan #WorldTourismDay2020 pic.twitter.com/rGihuOLnA7
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) September 27, 2020
انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ خوبصورت پاکستان #BeautifulPakistan اور سیاحت کے عالمی دن #WorldTourismDay2020کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ایک صارف نے جرمن سفیر کو کھیوڑے میں موجود نمک کی سب سے بڑی کان دیکھنے کا مشورہ دیا۔
فرخ بشیر نامی صارف نے جرمن سفیر کو کہا کہ وہ پنجاب کا ڈویژن بہاولپور ضرور دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ، اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر نے بکرے خرید لیے
صفی اللہ محسود نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ اوچ شریف، گلگت بلتستان میں واقع عطاء آباد جھیل اور لال شہباز قلندر کے مزار بھی جائیں‘۔ جس پر جرمن سفیر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا ’بالکل صحیح ہے‘۔