منگل, جون 9, 2026
اشتہار

جرمن چانسلر غزہ میں فوری جنگ بندی کے مخالف

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن چانسلر اولاف شولس نے غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ کی مخالفت کر دی۔

جرمن علاقائی روزنامے Heilbronner Stimme کے زیر اہتمام ایک مباحثے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی کا مطلب حماس کو دوبارہ سے ہتھیار جمع کرنے کا موقع دینا ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فوری طور پر جنگ بندی یا طویل وقفے کے مطالبات کو مانا جائے کیونکہ یہ ایک ہی چیز کے برابر ہوں گے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسرائیل حماس کو دوبارہ سے میزائل حاصل کرنے کے امکانات کو بڑھا دے گا۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد عالمی سطح پر جنگ کو روکنے کے مطالبات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر کے ممالک اسرائیل کے غیرانسانی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر متاثرین کو امداد پہنچانے اور زخمیوں کے علاج کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں