جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو روسی اثاثے استعمال کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کو روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو یوکرین کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود خریدنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
شولز نے برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ سب سے پہلے یہ ہتھیار اور گولہ بارود خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں جن کی یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس موضوع پر قائدین کے متحد ہونے کے بارے میں پر امید ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم یہاں پیوٹن کو ایک واضح اشارہ بھیج رہے ہیں اس نے غلط اندازہ لگایا ہے کہ ہم اس قابل نہیں کہ یوکرین کی حمایت کر سکیں اور ونڈ فال منافع کا استعمال ایک چھوٹا لیکن اہم جز ہے۔