منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے، جرمنی سے بھی آوازیں اُٹھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کے سرکاری ملازمین کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چانسلر اولاف شولز اور دیگر سینئر وزرا کو خط لکھ کر جرمنی کے 600 سرکاری ملازمین نے اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے، جرمنی نے گزشتہ سال اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مسلط کردہ جنگ کو 6 ماہ مکمل ہوگئے۔ غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ غزہ کے بچوں کے زخم اور انکی اموات انسانیت پر داغ بنے رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ اور آنے والی نسلوں پر یہ حملے ختم ہونے چاہیے۔

اسرائیل پر حملے سے متعلق ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ بنیادی ضروریات، خوراک، ایندھن اور صحت کی دیکھ بھال سے انکار غیرانسانی اور ناقابل برداشت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں