پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ملازمت اور طالب علمی ویزا کی کیٹگریز اب مکمل طور پر کونسلر سروس پورٹل پر منتقل کر دی گئی ہے۔

جرمن قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد ویزا کے عمل کو زیادہ مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے جبکہ ویزا کی دستیابی میں اضافہ ہو سکے، جرمن قونصلیٹ کے مطابق، اس تبدیلی سے ویزا کے عمل میں تاخیر کو کم کرنے اور درخواستوں کی پروسیسنگ کی رفتار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

موجودہ نظام میں اکثر اوقات درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ لینے اور انتظار کی لمبی فہرستوں میں شامل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

نئے پورٹل کے ذریعے درخواست دہندگان براہِ راست آن لائن اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے، جس سے عمل زیادہ شفاف اور مؤثر ہوگا، بتایا گیا کہ تمام موجودہ انتظار کی فہرستیں (ویٹنگ لسٹ) اب بند کردی گئی ہیں اور جلد حذف کر دی جائیں گی۔

جن درخواست دہندگان کو پہلے سے اپائنٹمنٹ حاصل ہو چکی ہے، انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرانے نظام کے مطابق اپنا اپائنٹمنٹ مکمل کریں۔

جرمن قو نصل خانہ کا مقصد یہ ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی درخواست دہندہ اپنی پیش رفت سے محروم نہ ہو اور پہلے سے طے شدہ اپائنٹمنٹس پر عمل درآمد جاری رہے۔

دیگر تمام افراد جو جرمن ویزا کے خواہشمند ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں کونسلر سروسز پورٹل( Consular Services Portal) کے ذریعے شروع کریں

۔ آن لائن درخواستیں 12 دسمبر 2025 سے جمع کروائی جا سکیں گی

۔ طالب علمی ویزا کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے درخواست دہندگان https://digital.diplo.de/studium کا وزٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ملازمت، تربیت، جاب سیکر اور دیگر طویل مدتی ویزا کے لیے درخواستیں https://digital.diplo.de/visa-ewt پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں