تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جرمنی اور ترکی کے تعلقات خوشگوار، رہنماؤں کا ملکی دورے کا فیصلہ

برلن: ترکی اور جرمنی کے تعلقات شدید تناؤ کے بعد خوشگوار ہوگئے، ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ جرمنی کے بعد جرمن وزیر اقتصادیات ترکی کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی اور ترکی کے درمیان تعلقات میں حالیہ چند برسوں کے دوران تناؤ پایا جاتا تھا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان قربتیں اب بڑھ رہی ہیں، اور ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر رواں برس اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریں گے، جبکہ چھبیس اکتوبر کے ایام ترکی میں گزاریں گے اور ان کے ہمراہ 80 افراد کا ایک وفد بھی ہو گا۔

تجزیہ کاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا ہے، خیال رہے کہ جرمن وزیر کا دورہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے جرمن دورے کے بعد ہوگا، جبکہ پیٹر آلٹمائر کا دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن کے اولین اجلاس کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔


برسوں بعد ترک صدر جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے


خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ  تھے، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھی۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انقرہ حکومت برلن پر یہ الزام بھی عائد کرتی ہے کہ اس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جو ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -