The news is by your side.

Advertisement

‏’جرمنی کے فلم ساز، ڈرامہ پروڈیوسرز پاکستان آئیں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فلم اور ڈرامہ کےشعبوں میں پاک جرمن مشترکہ منصوبوں ‏کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خواہاں ہیں جرمنی کےفلم ساز،ڈرامہ پروڈیوسرزپاکستان ‏آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر برن ‏ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں ‏پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم خواہاں ہیں کہ جرمنی کے فلم ساز اورڈرامہ پروڈیوسرز پاکستان آئیں ‏اورکیمرے کی آنکھ سے سلسلہ ہمالیہ کی خوبصورتی دریافت کریں فلم اورجوائنٹ پروڈکشن ‏کےشعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لئے جرمنی کی فلم اورڈرامہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز کے ‏ساتھ زوم میٹنگ کا انعقاد ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاک جرمن تعلقات جمہوری اقدار اور کثیرالجہتی تعاون پر مبنی ہیں ‏پاکستان ان ممالک میں شامل ہےجس نےجرمنی سےسفارتی تعلقات قائم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیاٹیکنالوجی یونیورسٹی کےقیام کیلئےحکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ‏جدیدتعلیمی ادارےکےقیام میں جرمنی کےتعاون کاخیرمقدم کریں گے، پاکستان کا میڈیا خطے کا ‏آزادترین میڈیا ہےہم آزادی اظہار رائےکےجمہوری حق پر کامل یقین رکھتےہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےمغرب میں اسلامو فوبیاکے بڑھتےرجحان پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں