(15 دسمبر 2025): جرمن حکومت نے افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور دہشتگرد نیٹورکس کی سرپرستی نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کر دیا۔
جرمن حکومت نے افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا، ڈی ڈبلیو رپورٹ کے مطابق جرمنی نے660 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلےکی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔
ڈی ڈبلیو نیوز کا کہنا تھا جرمن وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں، افغان پناہ گزینوں میں جرمن فوج اور وزارت کے سابق مقامی عملہ، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔
جرمنی نے رواں سال 81 مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افغان باشندوں کو ملک بدر کیا تھا، دوسری جانب آسٹریلیا نےکینبرا میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
افغان طالبان کی شدت پسندی اور دہشتگرد نوازی اگر نہ رکی تو آنے والا وقت انہیں سخت عالمی نتائج اور مکمل تنہائی تک لے جائے گا، عالمی برادری پر لازم ہے کہ افغان طالبان پر زور دے کہ وہ دہشتگردوں کی سہولت کاری فوراً بند کرے بصورتِ دیگر خطہ کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


