ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

جرمن رکن اسمبلی بچے کو گود میں اٹھا کر بجٹ تقریر کرنے پہنچ گئیں (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولر اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر بجٹ تقریر کرنے پہنچ گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولر نے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے جرمن پارلیمنٹ (بنڈسٹاگ) سے خطاب کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رکنِ پارلیمان نے ایوان میں بچے کے ساتھ تقریر کی۔

رپورٹس کے مطابق بنڈسٹاگ کے سرکاری انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ آج پہلی بار ایک رکنِ پارلیمان نے اپنے بچے کو گود میں اُٹھا کر جرمن پارلیمنٹ میں تقریر کی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچہ پُرسکون انداز میں ماں کے سینے سے لگے سو رہا تھا۔ جبکہ ماں تقریر کرنے میں مصروف تھی۔

جرمن اخبار سے گفتگو میں 32 سالہ ہانا اسٹئن مولر کا کہنا تھا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت نہیں تھا، میرا بیٹا سو رہا تھا اور اگر میں اسے کسی ساتھی کو دیتی تو وہ جاگ جاتا اسی لیے میں نے اسے اپنے ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ دیکھیں اور یہ چیز سمجھیں کہ بچے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، مگر بدقسمتی سے اب بھی والدین بچوں کی دیکھ بھال پورے دن کے لیے کسی اور کے سپرد کردیتے ہیں۔

’’میں نہیں چاہتا نیتن یاہو خاندان سمیت میزائل حملے میں مارا جائے، انھیں عالمی عدالت انصاف میں لایا جائے‘‘

جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اپنے بچے کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں لے کر آچکی ہیں، بعض مرتبہ انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید بھی برداشت کرنا پڑی۔

انسٹاگرام پر پارلیمنٹ کی صدر جولیا کلوکنر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حالات میں نومولود بچوں کو ایوان میں لانے کی اجازت دے دینی چاہئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں