تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نومولود بچوں کو زہر دینے کا الزام، نرس گرفتار

برلن : جرمنی میں نومولود بچوں کو زہر دینے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے زہر دینے والی نرس کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک اور سفاکیت پر مبنی واقعہ جنوبی جرمنی جنوبی کے اولم یونیورسٹی ہسپتال میں پیش آیا ہے جہاں ایک نرس نے پانچ نومولود بچوں کو زہر دیا تھا جو قبل از وقت پیدا ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نرس پر شبہ ہے مذکورہ خاتون نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو مورفین کا انجیکشن لگایا تھا تاہم میڈیکل انتظامیہ نے پانچوں کو بچالیا ہے۔

تفتیشی اہلکاروں کو نرس کے لاکر سے ملنے والی سرنج، جس میں ماں کا دودھ بھرا ہوا تھا، سے مورفین کے ذرات ملے۔

پولیس سربراہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ سال 20 دسمبر کو گرفتار ہونے والی نرس ڈیوٹی پر موجود تھی جب پانچ نومولود اچانک سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

خوش قسمتی سے بچوں کو فوری طور پر طبی امداد دے کر بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچوں کے پیشاب کے نمونوں میں مورفین کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے فوراً بعد ہسپتال نے پولیس کو الرٹ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’شکایت ملتے ہی اہلکاروں نے اسپتال ملازمین کے لاکرز کی تلاشی لی جس پر مذکورہ نرس کے لاکر سے سرنج ملی جس میں ماں کا دودھ بھرا ہوا تھا۔؎

میڈیکل ٹیم کے ٹیسٹ کرنے پر پتا چلا کہ دودھ میں مورفین ملائی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اقدام قتل کے شبے میں لاکر کی مالکن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے.

Comments

- Advertisement -