جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

10 مریضوں کا قتل کرنیوالی نرس کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں عدالت نے 10 مریضوں کا قتل کرنیوالی نرس کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے 27 مریضوں کے قتل کی کوشش پر بھی جرمن نرس کو مجرم قرار دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن نرس نے زیادہ تر بزرگ مریضوں کو رات کے وقت درد کم کرنے والی ادویات دیں، اپنا کام آسان بنانے کیلئے مریضوں کو زہریلے انجکشن بھی دیئے۔

جرمنی کی عدالت کے مطابق جرائم دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان کیے گئے۔

جرمن پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں نرس کے دیگر مشتبہ کیسز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نرس کی سابقہ ملازمتوں کے دوران بھی مشکوک واقعات سامنے آئے تھے۔

لندن کی جیل سے دو خطرناک قیدی غلطی سے رہا

رپورٹس کے مطابق 2019 میں بھی ایک اور نرس کو 85 مریضوں کے قتل پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں