site
stats
پاکستان

جرمن اخبارنے مریم نوازکی غیرملکی جائیداد کا انکشاف کردیا

اسلام آباد: پاناما کیس اور بی بی سی کی رپورٹ کے بعد حکومت ایک اور مشکل میں مبتلا ہوگئی‘ جرمن اخبار نے مریم نواز کی لندن میں جائیداد سے متعلق دستاویزات جاری کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمن اخبار ’سوڈائچے سائیٹنگ نے مریم نواز کی دستاویزات ان کے پاسپورٹ کے عکس کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ اخبار نے پاناما لیکس کا بھی انکشاف کیا تھا اور اب ان کی جانب سے ’مائنروا ٹرسٹ‘ کی دستاویزات بھی جاری کردی گئی ہیں جن میں مریم نواز کی ملکیت ظاہر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد سپریم کورٹ میں پہلے ہی وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما کیس کی سماعت چل رہی ہے جس میں تحریک انصاف ‘ جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف عدالت میں مدعی ہیں۔

پاناما کیس میں حکومت کی مشکلات میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور عدالت کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا منی ٹریل پوچھا جارہا ہے۔


جرمن اخبار کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کا عکس


2222 33333 1111111


مریم نواز کے پاسپورٹ کا عکس


4444

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top