تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

انوکھا واقعہ، 5 کروڑ‌ 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پینٹنگ کچرے کے ڈھیر سے برآمد

پیرس / برلن: جرمنی کی پولیس نے کچرے کے ڈھیر سے مہنگی ترین پینٹنگ برآمد کی جس کی مالیت 2 لاکھ 80 ہزار یورو بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی پولیس نے جمعرات کے روز تصدیق کی کہ نومبر کے آخر میں ڈسلڈورف ایئرپورٹ سے غائب ہونے والی پینٹنگ انہیں کچرے کے ڈھیر سے ملی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پینٹنگ فرانسیسی مصور یوس ٹینگائے نے تیار کی جسے ایک کاروباری شخص نے دو لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ ادا کر کے خریدا تھا۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 5 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص نے یہ پینٹنگ ایک گتے کے ڈبے میں ڈالی ہوئی تھی جسے وہ ڈسلڈورف کے ایئرپورٹ پرغلطی سے چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیک ان کے وقت کاروباری شخص نے جب ڈبہ زمین پر رکھا تو پھر وہ اسے اٹھانا بھول گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے چند ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر خریدار اور پینٹنگ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

جہاز پر چڑھنے کے بعد مسافر کو خيال آيا کہ وہ اپنی ايک اہم چیز ایئرپورٹ پر بھول آيا ہے۔ جرمنی کے شہر سے تل ابیب جانے والے شخص نے اپنی منزل پہنچنے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اور بذریعہ ای میل واقعے کی شکایت درج کی۔

ای میل موصول ہوتے ہی پولیس نے پینٹنگ کی تلاش شروع کی تو ابتدا میں کچھ معلوم نہ ہوا مگر گزشتہ ہفتے کچرے کے ڈھیر سے یہ مہنگی ترین پینٹنگ دریافت ہوئی۔ پولیس نے مذکورہ شہری کو پینٹنگ ملنے کی اطلاع دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -