تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرمپ کی شکل والی ہزاروں نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

برلن: جرمنی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرمپ کی شکل والی نشہ آور گولیاں فروخت  کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے اوزنابرگ کے شہر میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دو افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد امریکی صدر کی شکل سے مشابہ نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کا کام کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ ان کی فروخت میں ملوث دو آسٹروی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد نشہ آور گولیاں آن لائن فروخت کرتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں افراد سگے باپ بیٹے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی ہم شکل نشہ آور گولی کا نام ’ایکٹسی‘ ہے اور یہ مضر صحت بھی ہے، ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر استعمال کرنے سے اب تک کئی لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گولیوں کو کھانے سے متعلقہ شخص کا بلڈ پریشر بہت بڑھ جاتا ہے اور سر چکراتا ہے ساتھ میں گھبراہٹ بھی محسوس ہوتی ہے جس سے ذہنی حالت خراب ہونے کے بہت زیادہ خدشات ہیں۔

ممنوعہ گولیوں کی فروخت پر پوری دنیا میں پابندی عائد ہے، ان گولیوں کی اگلے حصے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر جبکہ اس کے پچھلے حصے پر ان کا نام درج ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -