تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما نے اسلام قبول کرلیا

برلن : جرمنی کی اسلام مخالف پارٹی کے رہنما رتھر واگنر نے اسلام قبول کرلیا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں اسلام مخالف پارٹی آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعلق رکھنے والے ایک رہنما نے اسلام قبول کرلیا ہے، رتھر واگنر نے اسلام قبول کرنے کے بعد پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رتھر واگنر روسی نژاد جرمن شہری ہیں اور جرمنی کی ریاست برانڈنبرگ سے انکا تعلق ہے، انھوں نے 2015 میں اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اے ایف ڈی میں شمولیت سے قبل وہ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو کے ساتھ منسلک رہے۔

پارٹی ترجمان نے واگنر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ، ہماری جماعت کو رتھر واگنر کے اسلام قبول کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

واضح رہے کہ اے ایف ڈی جرمنی میں مسلمان تارکین وطن اور اسلام کے خلاف کام کرنے والی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، اسلام مخالف جماعت نے جرمنی میں ایک ملین سے زیادہ مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے بعد اسلامائزیشن کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ملکی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہالینڈ کی مسلمان مخالف سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے رہنما آرنوڈ فان ڈورن نے بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -