تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جرمنی: کاوفبویرن کی عوام نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت کردی

برلن : جرمنی کے علاقے کاوفبویرن کی شہری حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت اور زمین ملنے کے باوجود علاقہ مکینوں نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی کے صوبے باواریا کے علاقے کاوفبویرن میں اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، علاقہ مکینوں نے شہری انتظامیہ کی اجازت کے باوجود حکومتی زمین پر مسجد تعمیر کرنے کے سلسلے میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عوامی ریفرنڈم کے بعد کیا شہر کے انڈسٹریل ایریا کے درمیان 5 ہزار اسکوائر میٹر کا پلاٹ مسجد تعمیر کرنے کے لیے جرمنی میں کام کرنے والی ترکی مذہبی جماعت کو دیا جائے گا یا نہیں؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ علاقے کے 45 فیصد عوام نے مسجد کی تعمیر کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں حصّہ لیا، جس میں 34 ہزار قانونی ووٹر تھے۔

جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے لیے 20 فیصد افراد کا شرکت کرنا ضروری ہے، لیکن اس میں 45 فیصد افراد تھے جنہوں نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کی مذہبی جماعت سے بات چیت ختم کردے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سماجی امور انجام دینے والی ایک تنظیم نے بتایا کہ ملک میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے سنہ 2002 میں جرمنی کے علاقے شولیسٹن کی عوام نے مسجد کی تعمیر کے حق میں ووٹ دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -