جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ایران میں اقتدار کی تبدیلی سے متعلق جرمنی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی نے ایران میں فوجی طاقت کے ذریعے اقتدار کی تبدیلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔

جرمن وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی حملوں سے ایران میں کوئی منظم تبدیلی نہیں آئے گی اور ہم فوجی طاقت کے ذریعے اقتدار کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔

یوہان ویڈیفُل نے کہا کہ ایرانی اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مثبت تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں، ایران کے اندرونی حالات پر گہری نظر ہے منظم تبدیلی کےخواہاں ہیں۔

قبل ازیں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فرانس اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں