تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جرمنی، نائن الیون حملوں میں ملوث ملزم کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

برلن: امریکا میں نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث سزا یافتہ ملزم منیر المتصدق کو جرمنی سے ملک بدر کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچادیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ملزم منیر المتصدق کو جرمنی سے ملک بدر کرنے کے لیے ہیمبرگ ہوائی اڈے پہنچادیا گیا جہاں سے اسے مراکش روانہ کردیا جائے گا۔

ہیمبرک میں صوبائی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ منیر المتصدق کو بہت جلد ملک بدر کیا جا رہا ہے تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کی کوئی تفصیلات باقاعدہ طور پر اس لیے جاری نہیں کی گئیں کہ یہ عمل کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کے بغیر مکمل کیا جاسکے۔

منیر المتصدق پر 11 ستمبر 2001 کو امریکی شہروں نیویارک اور واشنگٹن میں کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں میں سے تین کی عملی مدد کا الزام ثابت ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: جرمنی: نائن الیون حملوں میں ملوث مجرم کی قبل ازوقت رہائی

ملزم کو جرمن عدالت نے 2006 میں نائن الیون کے حملہ آوروں کی مدد اور ایک دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی رکنیت کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا، اس مقدمے میں منیر المتصدق پر سینکڑوں انسانوں کے قتل میں معاونت کا الزام بھی ثابت ہوگیا تھا۔

منیر المتصدق کا کہنا تھا کہ اسے یہ بالکل علم نہیں تھا کہ اس کے چند دوست 2001 میں امریکا پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے، المتصدق کو جرمن عدالت نے 15 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

ملزم کی جیل سے رہائی اس لیے ممکن ہوسکی کہ معمول کے عدالتی طریقہ کار کے مطابق نومبر 2001 میں اس کی گرفتاری کے بعد سے اسے سزا سنائے جانے تک اس نے جتنا عرصہ جیل میں گزارا تھا وہ بھی جزوی طور پر اس کی سزائے قید کا حصہ ہی سمجھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -