برلن (06 اکتوبر 2025): جرمنی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، ڈورین نامی پھل نے ایک دن میں 4 مرتبہ فائر فائٹرز کی دوڑیں لگوائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر ویزباڈن میں رہائشیوں نے چار بار فائر فائٹرز کو ایمرجنسی کال کر کے طلب کیا کہ کہیں گیس لیکج ہے۔
رہائشیوں نے متعدد بار علاقے میں تیز ناگوار بو محسوس کی، تو وہ گیس لیکج کے شبہے میں فائر فائٹرز کو طلب کرنے پر مجبور ہوئے، یہ واقعات ایک شاپنگ مال اور ایک رہائشی عمارت میں پیش آئے۔
فائر فائٹرز جب بتائے گئے مقامات پر پہنچے تو انھوں نے علاقے کو اچھی طرح سے چیک کیا لیکن کہیں گیس لیکج کے شواہد نہیں ملے، تاہم جلد ہی پتا چل گیا کہ بدبو ڈورین (durian) پھل سے خارج ہو رہی ہے۔
غوطہ خوروں کی قسمت چمک اٹھی، لاکھوں ڈالر کا قدیم خزانہ مل گیا
فائر فائٹرز نے بتایا کہ پہلی رپورٹ ہفتے کی شام کو ایک شاپنگ مال سے آئی تھی، جہاں گیس کی بو کی اطلاع ملی تھی۔ لیکن چیک کرنے پر عمارت میں کسی گیس کنکشن کا پتا نہیں چلا نہ ہی کہیں اور سے گیس کا اخراج ملا۔
تاہم جب اسی شاپنگ مال میں بار بار آنے والی بدبو کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز کو دوبارہ بلایا گیا، تو فائر فائٹرز نے دریافت کیا کہ ایک اسٹور میں نمائش کے لیے رکھا ہوا ڈورین پھل اس کا سبب ہے۔
اس کی بدبو وینٹیلیشن سسٹم کے ذریعے پوری عمارت میں پھیل چکی تھی، راتوں رات ایک اور رہائشی عمارت میں بھی بو کا پتا چلا اور تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی وجہ ڈورین ہی تھا۔
واضح رہے کہ ڈورین ایک پھل ہے جو عام طور پر جنوب مشرقی ایشیا میں اگایا جاتا ہے اور یہ اپنی تیز بو کے لیے جانا جاتا ہے، جس پر کبھی کبھار گیس کی بدبو کا دھوکا ہو سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


