میونخ :جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حملہ آور18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان تھا.
تفصیلات کے مطابق میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا تھا،فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی،واقعے میں حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک ہوئے.
پولیس نے واقعے کے بعد جرمنی کے جنوبی شہر میں قائم اولمپک اسٹیڈیم کے قریب موجود شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا،پولیس کے مطابق حملہ میونخ کے شاپنگ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن سمیت 3 مقامات پر ہوا ہے اور ان حملوں میں ایک سے زائد حملہ آور ملوث ہیں.
دوسری جانب میونخ پولیس کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں،حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے.
مسلح حملہ آوروں نے میونخ میں متعدد مقامات پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان میں میونخ کے شاپنگ سینٹر کے علاوہ میٹرو اسٹیشن اور ایک نامعلوم مقام شامل ہے،واقعے کے بعد میونخ کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا.
یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک نو عمر نے جرمنی کی مقامی ٹرین میں چاقو اور کلہاڑی کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا تھا،حملہ آور کے حوالے سے دعویٰ کیا گی اہے کہ وہ ایک ‘نو عمر پناہ گزین’ تھا.
گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو ہے،گذشتہ ہفتے فرانس کے شہر نیس میں ایک شخص نے عوام کو ٹرک سے کچل دیا تھا، اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے.
واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ آٹھ روز کے دوران تیسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.