پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پاکستانیوں کے لیے فیملی ویزا! جرمنی کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جرمنی نے پاکستانیوں کے لیے فیملی ویزا کی آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ، اب امیدوار ‘کنسولر سروسز پورٹل’ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمن سفارت خانے نے فیملی ری یونین ویزا کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے باقاعدہ طور پر آن لائن کنسولر سروسز پورٹل کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

جرمن سفارتخانے نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا ہے اب درخواست گزاروں کو روایتی دستی طریقہ کار کے بجائے ‘کنسولر سروسز پورٹل’ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔

اس پورٹل کا بنیادی مقصد درخواستوں کی پہلے سے جانچ پڑتال کرنا ہے، تاکہ جب درخواست گزار بائیومیٹرک اور انٹرویو کے لیے سفارت خانے آئے تو اس کے تمام کاغذات مکمل اور درست ہوں۔

سفارت خانے نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ دستاویزات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ، ویزا کے لیے درکار بنیادی دستاویزات کی فہرست وہی ہے جو پہلے تھی، تاہم پورٹل پر اپ لوڈنگ کے عمل کے لیے سفارت خانے کی فراہم کردہ ‘رہنمائی’ (Guide) کا مطالعہ لازمی ہے۔

سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ایسے درخواست گزار جن کے شریکِ حیات یا قریبی رشتہ دار جرمنی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس کسی یورپی ملک (EU) کا پاسپورٹ ہے، وہ نئے پورٹل کے بجائے سابقہ ویٹنگ لسٹ میں ہی رجسٹریشن کروائیں گے، ‘فریڈم آف موومنٹ’ قانون کے تحت انہیں تیز رفتار اپائنٹمنٹ دی جائے گی۔

سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی، مکمل معلومات اور درست کاغذات کے بغیر پورٹل پر درخواست جمع کرانے سے اپائنٹمنٹ جلد ملنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اس نئے آن لائن نظام سے درخواست گزاروں کو یہ سہولت ملے گی کہ ان کی فائل کا آن لائن جائزہ پہلے ہی لے لیا جائے گا، جس سے سفارت خانے میں ذاتی موجودگی کے وقت وقت کی بچت ہوگی۔ پورٹل کے ذریعے درخواست گزار اپنی درخواست کی تازہ ترین صورتحال (Status) بھی ٹریک کر سکیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں