تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا ایس او پیز : نوجوان گھبراہٹ میں چوتھی منزل سے نیچے کیوں گرا ؟

برلن : جرمنی میں لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والا نوجوان اپنی ہوشیاری دکھاتے ہوئے گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر بیٹھا۔

یہ واقعہ جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فلیا میں شہر بِیلے فَیلڈ کے قریب وِپرفیُورتھ کے قصبے میں گڈ فرائیڈے کے مسیحی تہوار کی رات پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے نافذ ضوابط کے تحت دو مختلف گھرانوں کے پانچ سے زیادہ افراد کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں اور ان چاروں نوجوانوں کا تعلق چار مختلف گھرانوں سے تھا۔

گزشتہ شب چار نوجوان دوست ایک فلیٹ میں اس لیے جمع ہوئے کہ مل کر پارٹی کرسکیں۔ ان نوجوانوں کے غیر قانونی اجتماع کے دوران جب موسیقی اور گفتگو کے شور سے ایک ہمسائے نے محسوس کیا کہ اس کے آرام میں خلل پڑ رہا ہے، تو اس نے پولیس کو فون کر دیا۔

رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جب پولیس نے اس فلیٹ کے دروازے پر پہنچ کر گھنٹی بجائی، تو اندر موجود چاروں نوجوان ڈر گئے اور ان میں سے دو پولیس سے بچنے کے لیے ڈرائنگ روم سے ملحقہ بالکونی پر چلے گئے۔

پولیس اہلکار ابھی فلیٹ میں موجود باقی دونوں نوجوانوں سے گفتگو کر ہی رہے تھے کہ بالکونی پر جا کر چھپنے والے دو میں سے ایک 22 سالہ نوجوان چوتھی منزل پر واقع اس بالکونی سے نیچے زمین پر جا گرا۔

مذکورہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق اس غیر قانونی نجی پارٹی کے شرکاء شراب نوشی کی وجہ سے نشے میں بھی تھے۔ چاروں نوجوانوں کے خلاف کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ پابندیوں کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -