پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

افغان شہری نے چاقو کے وار سے متعدد افراد کو زخمی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن پر افغان شہری نے چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار شخص نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد پر چاقو سے وار کیا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ بہادر شہریوں نے حملہ آور افغان شہری کو قابو میں کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

حملہ آور کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش، 50 افغان باشندے گرفتار

واضح رہے کہ 2021 میں بھی وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 3 خواتین کو موت کی نیند سلا دیا تھا اور 9 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں