جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

ٹرین کو چلانے کیلئے اب ڈائیور کی ضرورت نہیں! خودکار ٹرین متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمن ریل کمپنی ڈوئچے بان اور صنعتی گروپ سیمنز نے مشترکا طور پر ہیمبرگ میں دنیا کی پہلی خودکار ٹرین رونمائی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ریل کمپنی ڈوئچے نے سیمنز کے ساتھ ملکر روائتی ٹرینوں کے مقابلے میں توانائی سے بھرپور اور وقت کی زیادہ پابند خودکار ٹرین تیار کی ہے جو کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغیر ڈرائیور کے 4 ٹرینیں جرمنی کے شمالی شہر میں شامل ہوں گی جبکہ دسمبر سے مسافروں کو لے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ڈوئچے بان کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) رچرڈ لوٹز نے کہا کہ خودکار ٹرینیں ’ نیا ٹریک بچھائے بغیر، زیادہ قابل اعتماد‘ خدمات پیش کرتی ہیں۔

سیمنز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹرینیں ’30 فیصد زیادہ مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وقت کی پابندی میں نمایاں بہتری لاسکتی ہیں’۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں