اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

فرینکفرٹ: ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش جاری، پاکستانی مصنوعات دوسرے روز بھی توجہ کا مرکز رہی

اشتہار

حیرت انگیز

(22 اپریل 2026): جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں جاری تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش میں پاکستانی مصنوعات دوسرے روز بھی توجہ کا مرکز رہی۔

پویلین کے دورے کے موقع پر پاکستانی کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے بتایا کہ پاکستانی کمپنیوں کو نمائش میں نمایاں جگہ ملی ہے، بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں جس کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اب عالمی خریدار پاکستان کو ایک نئے انداز سے دیکھ رہے ہیں جس کا پاکستان کی برآمدات کو بھی فائدہ ہوگا۔

جرمنی میں جاری ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پراسیس نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو بہترین رسپانس مل رہا ہے۔ نمائش کی اہمیت کے پیش نظر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قومی پویلین بھی قائم کیا ہے۔

نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل پراسیسنگ مشینری امپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد بھی شریک ہے۔ وفد کے نمائندوں نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نمائش میں روبوٹ مشینری، مصنوعی ذہانت پر مشتمل ٹیکسٹائل سلوشنز اور پائدار میٹیریلز میں ہونے والی جدت شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے ماہرین نے نمائش میں جاری سیشنز میں حصہ لیا اور خلائی تحقیق کے لیے نئے میڑیلز کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تحقیق کے صنعتی و موشی فوائد سے آگاہ کیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں