The news is by your side.

جرمنی کا عرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت میں کمی پرزور

برلن: جرمنی کی جانب سے مشرق وسطی اورعرب ممالک کو اسلحہ کی فروخت میں کمی کی پالیسی اپنانے پر غورکیا جارہا ہے۔

مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرجرمنی نے مشرق وسطی اورعرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت میں کمی پرغورکیا ہے۔

جرمنی کے وائس چانسلرسگمرگیبریل نے پارلیمنٹ کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خانہ جنگی کے باعث پہلے سےکشیدہ خطے میں مزید ہتھیاروں کی فروخت کے لیے سوچ بچارکی ضرورت ہے جبکہ سعودی عرب اورقطر سے ہتھیاروں کے معاہدے کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

ہتھیاروں کی فروخت میں کمی کا مسودہ پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں