تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جرمنی: آندریا ناہلیس ایس ڈی پی کی پہلی خاتون سربراہ منتخب

برلن : جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی 155 سالہ طویل تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون آندریا ناہلیس کو پارٹی کی چیئر پرسن منتخب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک کے پارٹی انتخابات کے لیے ایک کانفرنس منعقد ہوئی.جس میں حکومت میں شامل ایس ڈی پی کے 6 سو ارکان اور 45 بورڈ ممبران نے شرکت کرکے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا.

جرمنی کے خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پارٹی صدر کی ووٹنگ کے دوران 66.3 فیصدر ممبران نے آندریا ناہلیس کو ووٹ دے کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا. ماہرین سیاسیات 47 سالہ آندریا ناہلیس کے انتخاب کو پارٹی کے مستقبل کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں.

خیال رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں جرمنی کے پارلیمانی انتخابات میں ایس ڈی پی کی عوامی مقبولیت میں واضح کمی واقع ہوئی تھی. جس کے نےنتیجے میں پارٹی سربراہ مارٹن شلش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا.

ناقدین کے مطابق پارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں مایوس کن کارگردی اور عوام میں کم ہوتی مقبولیت کے پیش نظر نئی سربراہ ناہلیس کو اپنی سیاسی جماعت کی بنیادوں کو دوبارہ سے مضبوط کرکے زیادہ محنت کرنا ہوگی.

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین گذشتہ سال الیکشن میں قدامت پسند جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے حق میں نہیں تھے. ناہلیس کو پارٹی اراکین کو متحد کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی.

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی نئی سربراہ آندریا ناہلیس کا پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی جماعت میں اصلاحات کی جاسکتی ہیں، جرمنی کے روشن مستقبل کے لیے حکومت کو ایس ڈی پی ضرورت ہے، حکومت اور ایس ڈی پی دو نہیں بلکہ ایک ہی جماعت ہے.

یاد رہے کہ مذکورہ پارٹی 23 مئی سنہ 1863 میں جرمنی کے شہر لائپسک میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے دوران وجود میں آئی تھی.

واضح رہے کہ ولی برانٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پہلے جرمن چانسلر تھے، جو تقریبآ پارٹی بننے کے 100 برس بعد چانسلر منتخب ہوئے تھے. 150 برس میں اب تک ایس ڈی پی سے تعلق رکھنے والے تین افراد جرمنی کی قیادت کرچکے ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -