تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چہل قدمی کی عادت اپنائیں ورنہ!

طبی ماہرین چہل قدمی کو سب سے آسان ورزش قرار دیتے ہیں، جو مختلف امراض میں مبتلا افراد اور معمر شہریوں کے لیے بھی سہل رہتی ہے، یہ عادت نہ اپنانے سے موٹاپا یا دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

چلنا پھرنا نہ صرف موٹاپے کے خاتمے کا سبب بنتا ہے بلکہ اس سے ذہنی سکون بھی میسر آتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنی چہل قدمی کرنی چاہیے یا پھر کتنے اسٹیپس اٹھائے جائیں جو صحت کے لیے مفید ہوں گے؟۔ اسی حوالے سے ڈاکٹروں نے اپنی ماہرانہ رائے پیش کی ہے۔

امراض قلب کے کنسلٹینٹس کا کہنا ہے کہ جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے ہر انسان کو ایک دن میں تقریباً 10 ہزار اسٹیپس ضروری ہیں اور ایک ہفتے میں مجموعی تعداد 70 ہزار ہونی چاہیے۔

چہل قدمی کے دوران قدموں کو گننے کے لیے اسمارٹ فونز یا دیگر جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو آسانی سے بتا دیتے ہیں کہ آپ نے کتنا فاصلہ کب اور کتنے اسٹیپس سے عبور کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مثبت نتائج کے لیے شہری روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار اسٹیپس لینے کا معمول بنا لیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق موسم سرما کے دوران چہل قدمی کے زیادہ فوائد ہیں، زائد وزن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 15 ہزار اسٹیپس لاِزمی ہیں، دونوں ہاتھوں کو حرکت دیتے ہوئے چلنا زیادہ مثبت رہتا ہے۔

چہل قدمی کے جادوئی فوائد

ماہرین کا اتفاق ہے کہ چہل قدمی سے دوران خون بہتر ہوتا ہے، جبکہ اعصابی دباؤ اور تناؤ سے بھی نجات ملتی ہے۔ جسم کو مضبوط کرنا ہے تو لازمی چلیں پھریں۔ اس سے بلڈ پریشر کم اور کولیسٹروم کی مقدار بھی گھٹے گی۔

Comments

- Advertisement -