جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

31 دسمبر تک شادی کریں اور پائیں نقد انعام!

اشتہار

حیرت انگیز

(17 نومبر 2025): کنوارے مرد وخواتین کے لیے بڑی خبر ہے کہ وہ رواں برس 31 دسمبر تک شادی کریں اور پائیں بڑا نقد انعام۔

شادی ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے، مگر کچھ ممالک میں نوجوان بڑھتی مہنگائی اور ذمہ داریوں کی وجہ سے اس سے کتراتے ہیں۔ ان میں ہی ایک ملک چین بھی شامل ہے۔

نوجوان جوڑوں کے شادی نہ کرنے کے باعث چند سال قبل تک ایک فیملی اور ایک بچے کی پالیسی پر عمل کرنے والے ملک چین میں اب حکومت ایک سے زائد بچے پیدا کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کے لیے مراعات کا اعلان کر رہی ہے۔

چین کے مشرقی شہر ننگبو میں حکومت نے نوجوان جوڑوں کو شادی پر راغب کرنے کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ جوڑے جو رواں ماہ نومبر سے 31 دسمبر کے درمیان اپنی شادی رجسٹر کرائیوں گے۔ انہیں حکومت کی جانب سے شادی کے اخراجات کے لیے نقد واؤچر دیے جائیںگے۔

ننگبو کے محکمہ شہری امور نے اکتوبر کے آخر میں اپنے باضابطہ وی چیٹ پر کہا کہ نوبیاہتا افراد شادی کے اخراجات کے لیے آٹھ واؤچر حاصل کر سکتے ہیں جن کی کل مالیت 1,000 یوآن (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واؤچرز کو شادی کی فوٹو گرافی، تقریبات اور جشن، ہوٹل کی رہائش، خوردہ خریداری اور شادی سے متعلق دیگر معاملات سمیت مختلف امور پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ واؤچرز محدود تعداد میں ہیں اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں