تازہ ترین

جِلد کی خشکی کو دور بھگائیں، جادوئی نسخہ آگیا

جِلد کی تازگی انسان کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس سے چہرہ کِھلا اور پُرکشش نظر آتا ہے تاہم بہت سی خواتین کو جلد کی خشکی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جلد کے خلیوں کو مناسب مقدار میں پانی نہ ملے تو خشکی کا سامنا ہوتا ہے۔ لیکن اب گھبرانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس کا طریقہ علاج موجود ہے جس پر عمل کرکے اس پیچیدہ مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے، جلد کی خشکی چہرے پر منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہے۔

عربی میگزین سیدتی میں شایع ایک رپورٹ میں اس مسئلے کا حل پیش کیا گیا ہے۔

شہد اور سبز چائے کا نسخہ

خشک جلد کو تروتازہ کرنے کی ترکیبوں میں شہد اور گرین چائے بھی شامل ہیں۔ نسخہ تیار کرنے کے لیے ایک چمچ سبز چائے اور ایک چمچ شہد لے کر دونوں کو ملا کر مرکب بنا لیں۔ اس مکسچر کو ایک منٹ تک آہستہ آہستہ چہرے پر مساج کریں اور پھر 15 منٹ بعد ٹھندے پانی سے دھو لیں۔

اس ترکیب پر ہفتے میں ایک بار ضرور عمل کرنا ہوگا جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

دہی اور پپیتے کی ترکیب

اس مرکب کو تیار کرنے کے لیے پپیتے کا ایک چمچ، ایک کپ دہی، چٹکی بھر لیموں کا رس اور ایک چٹکی شہد لیں، ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کر لیں تاکہ مناسب مرکب تیار ہو جائے، پھر ایک منٹ تک چہرے پر مساج کریں، اور پندہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس کا استعمال بھی ہفتے میں ایک بار ہوگا۔

کھیرا اور ایلو ویرا کا نسخہ

سب سے پہلے کٹا ہوا آدھا کھیرا اور ایلو ویرا جیل کا دو چمچ لے کر مرکب بنائیں، اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں، آدھے گھنٹے تک مرکب کو جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس ترکیب کا استعمال بھی ہفتے میں ایک مرتبہ کیا جائے گا۔

کوکو کی ترکیب

اس نسخے کو بنانے کے لیے آدھا چمچ کوکو، آدھا چمچ شہد، ایک چائے کا چمچ چنے کا آٹا یا جو اور ایک چمچ ناریل کا دودھ لیں، تمام اجزا کو ملانے کے بعد مرکب تیار ہوجائے گا، اور اسے بھی روزانہ ایک منٹ کے لیے استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -