جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پھول کی خوشبو سے ‘ذہنی پریشانی‘ دور بھگائیں

اشتہار

حیرت انگیز

پھول صرف خوشبو بکھیرنے یا محبت کے اظہار ہی کا ذریعہ نہیں بلکہ کئی امراض کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پھولوں کو سونگھنے سے متعدد امراض کا علاج ممکن ہے جس سے شاید آج تک آپ ناواقف ہوں گے،  مختلف پھولوں کی خوشبو سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، زعفران کے پھول کی خوشبو میں یہ جادو ہے کہ سونگھتے ہی ہونٹوں پر ہنستی آجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گلاب کا کھانا اور پینا ایک طرف صرف سونگھنے سے ہی دل کی دھڑکن میں نظم پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے، اگر دانت میں کیڑا لگ گیا ہے تو تکلیف سے نجات کے لیے چنبیلی کے پتے چبائے جائیں تو دانت میں لگا کیڑا ختم ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

موتیا کی خوشبو کے بھی طبی فوائد ہیں، موتیا کی خوشبو بے خوابی اور ذہنی پریشانی دور بھگاتی ہے اور ساتھ ہی خون کی حدت بھی کم کرتی ہے۔

اسی طرح گیندے کے پھول کے فوائد بھی موجود ہیں، گیندے کے پھولوں کی خوشبو دمہ اور یرقان میں مفید ہے۔

بنفشہ کے پھول کے فوائد ہیں کہ اگر آپ کی آنکھوں میں جلن اور سوزش محسوس ہورہی ہو تو بنفشہ کے پھول کو سونگھیں، علاوہ ازیں کھانسی اور بخارمیں بھی افاقہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں