تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان میں فیس بک اور انسٹاگرام ویری فائیڈ کرانے کی فیس کتنی ہوگی؟

سان فرانسسکو: فیس بک اور انسٹا گرام کو تصدیق کرانے کے لئے صارف کو کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟ میٹا نے معاملہ واضح کردیا۔

میٹا کی جانب سے رواں سال فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ انسٹا گرام اور فیس بک صارفین ماہانہ فیس کی ادائیگی کرتےہوئے اپنے اکاونٹ پر بلیو ٹک سروس حاصل کرسکتے ہیں۔

میٹا ویری فائیڈ سبسکرپشن پلان ابھی امریکا سمیت چند ممالک میں ہی دستیاب ہے اگر پاکستانی صارفین اس سروس کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے ماہانہ دو ہزار نو سے روپے ادا کرنا ہونگے یہ فیس فیس بک کے ویب ورژن کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آج رات آسمان پر موتیوں کا ہار بنے گا، ماہرین فلکیات کا اعلان

میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے ساتھ ساتھ سبسکرپشن پلان کے تحت صارفین کو خصوصی فیچرز جیسے پرو ایکٹیو پروٹیکشن، ڈائریکٹ کسٹمر سپورٹ اور دیگر تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

سبسکرپشن پلان کی لازمی شرائط

میٹا ویری فائیڈ کا حصہ بننے کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہوگی، صارف کو حکومتی شناختی کارڈ کی ایسی نقل جمع کرانا ہوگی جو فیس بک یا انسٹاگرام پر اس کی فوٹو سے ملتی ہو۔

اکاؤنٹ تصدیق کرانے کے بعد صارف پروفائل نام، اپنا یوزر ، تاریخ پیدائش اور پروفائل تصویر تبدیل نہیں کرسکے گا۔

کمپنی کے مطابق ہر اکاؤنٹ میں دو فیکٹر تصدیق کو ٹرن آن کرنا بھی لازمی ہوگا جبکہ حال ہی اکاؤنٹس پر کچھ پوسٹس کرنا بھی ضروری ہوگا۔

Comments

- Advertisement -