ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

گھر بیٹھے گاڑیوں کا پسندیدہ فینسی نمبر کیسے حاصل کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (11 فروری 2026): گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی شہری گھر بیٹھے پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب میں گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن رجسٹریشن ای-آکشن موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل کے ذریعے شروع ہو گئی ہے۔ جس کی آخری تاریخ 2 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے ایپ تیار کی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے شہری 2 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنی گاڑی کے لیے پسند کا فیسنی نمبر حاصل کر سکیں۔

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ڈیجیٹل ای-آکشن سسٹم کے متعارف ہونے سے نیلامی کے روایتی عمل کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو فینسی گاڑیوں کے نمبر حاصل کرنے کے لیے آسان، تیز اور شفاف آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے، جو ڈیجیٹل گورننس اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے PITB کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

فیصل یوسف نے بتایا کہ ای-آکشن پلیٹ فارم موٹر سائیکلوں، موٹر کاروں اور تجارتی گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی آن لائن بولی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات ای-آکشن ایپ اور پورٹل پر بھی دستیاب ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں