The news is by your side.

Advertisement

ایران کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے، امریکی مندوب

نیویارک : اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نے ایران پر اسلحے کی پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم ہتھیار دہشتگردی کےلیے استعمال کرتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا مستقل مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گا۔

امریکی مندوب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر پابندیوں سے متعلق قانونی اقدامات پورے کرے۔

کیلی کرافٹ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے تحت 20 ستمبر کو “اسنیپ بیک” کے نام سے پابندیاں عائد کرنے کے لیے کام کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’20 ستمبر کی نصف شب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد ہوجائیں گی’۔

Comments

یہ بھی پڑھیں