تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

حکومتی آفر پر مولانا عبدالغفور حیدری کا اہم بیان سامنے آگیا

جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ‏حکومتی آفر کی تردید کر دی۔ ‏

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے، ‏میٹنگ کے دوران ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا کے سامنے ‏گفتگو کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے گفتگو کی شدید الفاظ میں ‏مذمت کرتا ہوں، جس حکومت کواپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس کی آفر کی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر ‏متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ‏ہیں۔

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ‏وقت میں حکومت نے پی ڈی ایم میں شامل اہم جماعت کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ آفر ‏کردی ہے۔

اپوزیشن میں شامل جے یو آئی (ف) کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ آفر دے کر بڑا سیاسی ‏فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سجنرانی پر مشتمل حکومتی ‏وفد نے یہ آفر جے یو آئی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کو دی۔

اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں نے اسلام آباد میں اہم ملاقات بھی کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے ‏گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ عبدالغفور حیدری کو آفر ہے کہ وہ ہمارے ‏ڈپٹی چیرمین سینٹ بن جائے۔

Comments

- Advertisement -