جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شوہر کی سالگرہ، غنا علی نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر شوہر کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی طویل پیغام بھی لکھا۔

اداکارہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

- Advertisement -

غنا علی نے لکھا کہ ’آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’شوہر میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں آج اس خاص دن کے موقع پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں۔‘

غنا علی نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بری نظر سے بچائے۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کو ہر اس خوشی سے نوازے جس کے آپ حقدار ہیں۔‘

خیال رہے کہ غنا علی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویا ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں