بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

غنا علی کا معاشرے کی تمام لڑکیوں کے لئے خاص پیغام؟

اشتہار

حیرت انگیز

خود کو ’گولڈ ڈگر‘ کہنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی نے شادی سے متعلق معاشرے کی تمام لڑکیوں کو ایک انتہائی اہم پیغام دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس میں انہوں نے ذاتی زندگی، بچوں، شادی کے علاوہ ‘ہوم ریکر’ اور ‘گولڈ ڈگر’ جیسے القابات کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔

غنا علی کاشادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش قسمت ہیں کہ ان کی شادی عمیر گلزار سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل شریف مردوں کی بہت کمی ہے مگر شادی اور فیملی انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔ خوبصورتی تو مل جائے گی مگر شرافت نہ ملی تو سکون نہیں ملے گا۔ ایسی خوبصورتی کا کیا کرنا ہے کوڑے دان میں ڈال دینی چاہیے۔

غنا نے شادی کے حوالے سے لڑکیوں کی سوچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ایسا شخص ملے جو ہینڈسم ہونے کے ساتھ ساتھ پیسے والا بھی ہو۔

اداکارہ کا لڑکیوں کو تاکید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کے لیے اپنے دماغ خراب نہ کریں کہ ایک ساتھ پیسہ اور خوبصورتی سب چاہیے۔ اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے۔

غنا علی کا کہنا تھا کہ میری جب شادی ہوئی تھی میرے میاں اچھا کماتے تھے مگر اگر وہ نہ بھی کمارہے ہوتے تو کم از کم میری زندگی میں سکون تو ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سکون میں گھر میں جا کر محسوس کرتی ہوں وہ دنیا کی سب سے خوبصورت ترین شہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں