بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

گھانا کا ڈالر کے بجائے سونے کے عوض تیل خریدنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

گھانا کی حکومت امریکی ڈالرز کے بجائے سونے کے عوض تیل کی مصنوعات خریدنے کے لیے ایک نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

یہ بات گھانا کے نائب صدر محمودو بوومیا نے اپنے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ڈالر کی مانگ کے ساتھ ساتھ گھٹتے ہوئے غیرملکی کرنسی کے ذخائر سے نمٹنا ہے جس کی وجہ سے مقامی معیشت کمزور ہورہی ہے اور ملکی اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نہوں نے وضاحت کی کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی افراط زر اور کمزور ہوتی مقامی کرنسی کے درمیان کم ہوتے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے نمٹنا ہے۔

گھانا کے مجموعی بین الاقوامی ذخائر ستمبر 2022 کے اختتام پر تقریباً 6.6 بلین ڈالر تھے، جو تین ماہ سے بھی کم درآمدات کے احاطہ کے برابر ہیں۔ گھانا حکومت کے مطابق یہ گزشتہ سال کے آخر میں تقریباً 9.7بلین ڈالر سے کم ہے۔

اپنے بیان میں بوومیا نے کہا کہ اگر2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے منصوبہ بندی کے مطابق لاگو کیا جاتا ہے تو نئی پالیسی ہماری ادائیگیوں کے توازن کو بنیادی طور پر تبدیل کردے گی اور ہماری کرنسی کی مسلسل گراوٹ کو نمایاں طور پر کم کر دے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سونا استعمال کرنے سے شرح مبادلہ کو براہ راست ایندھن یا یوٹیلیٹی کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے سے روکا جائے گا کیونکہ گھریلو فروخت کنندگان کو تیل کی مصنوعات درآمد کرنے کے لیے مزید زرمبادلہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کے لیے سونے کا بارٹر ایک بڑی ساختی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

گھانا خام تیل پیدا کرتا ہے لیکن 2017 میں ایک دھماکے کے بعد اس کی واحد ریفائنری بند ہونے کے بعد سے اس نے ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی درآمد پر انحصار کیا ہے۔

بوومیا کا اعلان اس وقت پوسٹ کیا گیا جب وزیر خزانہ کین اوفوری عطا نے قرضوں کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے اخراجات میں کمی اور محصولات کو بڑھانے کے اقدامات کا اعلان کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں