مہاتمہ گاندھی بڑے لیڈر تھے ، عمران خان -
The news is by your side.

Advertisement

مہاتمہ گاندھی بڑے لیڈر تھے ، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتمہ گاندھی بڑے لیڈر تھے اور آزادی کی جنگ میں مخلص تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مہاتمہ گاندھی بڑے لیڈر تھے، آزادی کی جنگ میں مخلص تھے ، برطانیہ میں رہنے والوں جانوروں کیلئے ہمارے انسانوں سے بہتر جگہیں ہے۔

کپتان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے پاکستان میں اچھے برے کی تمیز نہیں، مغرب میں جب 18 سال کی عمر میں گیا، تو اخلاقیات جو دیکھی وہ ہم سے بہت بہتر تھی، انٖصاف اور ادارے ہم سے بہت مضبوط تھے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ انکا ایجوکیشن کا بجٹ ہے ، ان کے جانوروں کو ہمارے انسانوں سے زیادہ حقوق ملتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کتنے وزیراعظم ہیں جو عوام میں جاتے ہیں اورکتنے وزیراعظم ہیں جن سےعوام خوش ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بننا چاہئے جو علامہ اقبال کا خواب تھا، جب میں بڑا ہو رہا تھا تو پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرتا تھا ، پی آئی اے ریلوے، تعلیمی نظام بہترین تھا ، عدالتوں میں انصاف تھا ، ہماری بیوروکریسی دنیا کی بہتریں بیوروکریسی مانی جاتی تھی ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں