The news is by your side.

Advertisement

گھارو، دو کاروں میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

گھارو: سندھ کے ضلع گھارو کے نزدیک دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق گھارو میں 2 کاروں میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، نئی تعمیر ہونے والی روڈ پر گڑھے پڑنے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ٹھٹھہ کراچی نیشنل ہائی وے ڈبل روڈ اربوں روپے سے تعمیر کی گئی تھی اور یہ عوام کی سہولت کے لیے بنائی گئی تھی مگر اس روڈ کی تعمیر کے بعد پہلی ہی بارش نے اس کی تعمیراتی کام کی پول کھول دی تھی روڈ پر تعمیر تین پل ٹوٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 کلو میٹر ڈبل روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے جس کے بعد اس روڈ پر آنے جانے والے حادثات کا شکار ہوتے رہے اور اب تک سیکڑوں جانیں جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: میرپورخاص، بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ، والد اور چچا بھی جاں بحق

حادثات کے باوجود جہاں سے روڈ ٹوٹی ہے وہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ کا نشان نہیں لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے حادثات ہونا روز کا معمول بن گیا ہے، آج بھ دو قیمتی جانیں اسی وجہ سے ضائع ہوگئیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو لوگوں نے بڑٰ مشکل سے کاروں سے نکال کر رولر ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا جہاں ابھی ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں 2 سال کی بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں بچی کے والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں