آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کی طبیعت خراب ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔
روحیل نذیر ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم ڈاکٹرز ان کی طبیعت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے اور قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو پنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے اور آج کا میچ جیت کر وہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی ہیٹ کر سکتے ہیں۔


