اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب عبدالرشیدغازی کے دو بیٹوں سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ ملزمان سے اسلحہ اور فوجی وردیاں برآمد کی گئی ہیں۔
تھانہ کوہسار کے علاقے سپر مارکیٹ میں رات آڑھائی بجے پولیس اور رینجرز کے مشترکہ ناکے پر گاڑی روکی گئی، جہاں دو لڑکوں کی شناخت ہارون اور حارث کے نام سے ہوئی اور دونوں سابق خطیب لال مسجد عبدالرشید غازی کے بیٹے نکلے جبکہ ان کے ساتھ ایک ان کا دوست آصف بھی تھا۔
پولیس کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب کے بیٹوں ہارون رشید، حارث رشیداور ان کے دوست آصف کو سپرمارکیٹ میں قائم رینجرزاورپولیس کے مشترکہ ناکے پر حراست میں لیاگیا۔
ملزمان کی گاڑی سے پستول، بائیس بورگن اورفوجی وردیاں برآمد کی گئی ہیں،گرفتار ملزمان کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے، تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کاکہنا تھا کہ ملزمان کے اسلحہ لائسنس بھی مشکوک ہیں۔