لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے دونوں بیٹوں کی ساتھی سمیت ضمانت منظور -
The news is by your side.

Advertisement

لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے دونوں بیٹوں کی ساتھی سمیت ضمانت منظور

اسلام آباد : مقامی عدالت کے جج نے لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے دونوں بیٹوں کی ساتھی سمیت ضمانت منظور کر لی ۔

غازی عبدالرشید کے بیٹوں حارث رشید اور ہارون رشید کو ان کے دوست آصف کے ہمراہ مقامی عدالت میں ڈیوٹی جج محمد عامر خلیل کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کو جیل بھجوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔

جس پر ملزمان کے وکیل طارق اسد نے درخواست ضمانت دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ مقدمہ کی دفعات قابلِ ضمانت ہے، عدالت ضمانت منظور کرے۔

جس پر فاضل عدالت نے تینوں ملزمان کی بالترتیب تیس ،تیس ہزار روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ وفاقی پولیس اور رینجرز نے غازی عبدالرشید کے بیٹوں حارث رشید اور ہارون رشید کو ایک دوست کے ہمراہ 23ستمبر کو رات ڈھائی بجے سیکٹر ایف سکس سپر مارکیٹ کے پاس سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت گاڑی سے پاک فوج کی وردی سمیت اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں